دینہ کے معروف صحافی نثار احمد مغل کی صاحبزادی کی شادی بخیروخوبی انجام پا گئی

دینہ: معروف صحافی نثار احمد مغل کی صاحبزادی کی شادی شمس نثار کے ساتھ بخیرو خوبی انجام پائی۔ شادی کی پُروقار تقریب نثار احمد مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر کی ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور دلہن کے والد کو نیک تمناؤں اور مبارکبادوں سے نوازا۔

تقریب میں صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ، افتخار احمد مغل، حاجی اظہر چوہدری، صدر اخبار فروش یونین شعبان چوہدری، محمد ابرار اسلم، سلیم کسانہ، ذوالفقار، رضوان سیٹھی، حق نواز میر، رضوان میر، سید ذوالقرنین شاہ، مرزا ساجد ہارون، محسن افتخار، جبار، شکیل، اشتیاق میر، توقیر امجد سیٹھی سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس خوشی کے موقع پر نثار احمد مغل کو صاحبزادی کی شادی پر ڈھیروں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کا ماحول خوشگوار اور پُرمسرت رہا، جس میں مہمانوں کی بھرپور شرکت نے خوشی کو دوبالا کر دیا۔

نثار احمد مغل نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات سے وقت نکال کر خوشی کے اس لمحے کو چار چاند لگائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button