دینہ: منگلا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث فیضو گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے فیضو گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے جدید تفتیشی طریقوں اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 2 عدد ٹی آئرن مالیتی 2 لاکھ 10 ہزار روپے، ایک میزائل موٹر مالیتی 30 ہزار روپے اور 20 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے خصوصی حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
