جہلم: ملک محمد صادق آف یو کے کی کاوش؛ ڈسٹر کٹ پولیس آفس کے ساتھ ،ADCGدفتر کی بیک سائیڈکی ٹوٹی سٹرک کی مرمت کروادی، کچہری چوک میں لگے پودوں کی کیاریوں کو صاف ستھرا کروا کردوبارہ رونق بحال کردی ، کچہری چوک کے ساتھ ٹوٹی ہوئی فٹ پاتھ بھی مرمت کروا دی۔
ملک محمد صادق آف یوکے نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں جب سے پاکستان میں آیا ہوں میری کوشش ہے جہلم شہر بالخصوص کچہری میں پودے جن کی کیاریاں صاف نہیں ان کو صاف کروا دیا ہے۔ ڈی پی او دفتر کے ساتھ جو سٹرک ٹوٹ چکی تھی اس کی مرمت کروا ئی میں اپنے جیب سے پیسے خر چ کئے ہیں ،اس کے کچہری چوک میں میں پودوں کی کیاریاں صاف کروائی ہیں اورساتھ فٹ پاتھ بنوایا ہے۔
جہلم شہرکے عوامی سماجی حلقوں نے ملک محمد صادق آف یوکے ان خدمات کو سراہا ہے اور ان کے کاموں کی تفصیل کافی ہے ،ملک صادق جہلم کو خوبصورت بنانے کے لئے کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
