مشہور منشیات کیس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر جہلم کے تین اہلکار سیشن کورٹ سے بری

جہلم: مشہور منشیات کیس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر جہلم کے تین اہلکاروں کو سیشن کورٹ نے بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں سیشن کورٹ نے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر جنیدرزاق، کانسٹیبل دانیال اور مرزا عامر بیگ کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔

عدالت میں استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم معزز عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمہ شک و شبہ سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث تینوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہےفیصلے کے بعد ملزمان اور ان کے اہلِ خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ شواہد کی مضبوطی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ کیس گزشتہ کچھ عرصے سے جہلم میں خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button