سوہاوہ میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

سوہاوہ میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی زیر نگرانی انچارج ایس ایس او ٹی یو سوہاوہ سرکل میمونہ رسول سب انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے جہلم کی رہائشی 14 سالہ نابالغ لڑکی (م) سے زیادتی کرنے والے ملزم ارشد ساکن بھگر کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ارشد نے نوکری دلوانے کے بہانے لڑکی کو چکوال روڈ پر ایک حویلی میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جارہا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ اور صنفی جرائم کا خاتمہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عورتوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث بھیڑئیے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



