ضلع جہلم کے تمام امتحانی سنٹروں پر میٹرک کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر

ضلع جہلم کے تمام امتحانی سنٹروں پر میٹرک کے سالانہ امتحانات پرامن اور احسن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے۔ ضلع بھرسے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ سماجی حلقوں نے چیئرمین راولپنڈی بورڈ محمدعدنان خان، کنٹرولرامتحانات ساجدمحمودفاروقی، سردار طارق عزیز خان معاون کنڈکٹ اور فوکل پرسن چوہدری آصف علی کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین راولپنڈی بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات ساجد محمود فاروقی، سردار طارق عزیز خان معاون کنڈکٹ کی طرف سے قائم کردہ ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی ضلع جہلم کے فوکل پرسن چوہدری آصف علی خان کے زیرِ نگرانی ضلع جہلم میں گزشتہ سالوں کی نسبت امتحان کا انعقاد زیادہ موثر اور بہترین طریقے سے کیاگیاتھا جو میٹرک کے امتحانات اختتام پذیرہوگئے ہیں۔

ضلع جہلم کے تمام امتحانی سینٹرز پر تعینات تمام امتحانی عملہ اپنی ڈیوٹی پوری دیانت داری اور احسن طریقے سے سر انجام دی۔ گورنمنٹ ہائی سکول جنڈالہ، گورنمنٹ ہائی سکول ججیال، گورنمنٹ ہائی سکول مغل آباد، گورنمنٹ بوائز گرلز ہائی سکول بڑاگواہ اور گورنمنٹ بوائز/ گرلز ہائی سکول ڈومیلی میں بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات پرامن اور احسن طریقے سے منعقد کر ائے گئے۔
سماجی حلقوں نے چیئرمین راولپنڈی بورڈ محمدعدنان خان، کنٹرولر امتحانات ساجد محمود فاروقی، سردار طارق عزیز خان معاون کنڈکٹ اور ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی ضلع جہلم کے فوکل پرسنل چوہدری آصف علی خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ جماعت نہم سالانہ امتحانات بھی پرامن اور احسن طریقے سے مکمل کرائیں۔
سینئرہیڈ ماسٹر راجہ انور کیانی اور راولپنڈی بورڈ کی ٹیموں نے بھی امتحانی سنٹروں پر چھاپے مارے لیکن کسی قسم شکایت موصول نہیں ہوئی۔



