رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ نایاب، شہری پریشان

جہلم: رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل، گھی، آٹا، چاول اور دالیں ناپید ہو گئیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر جہلم میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ماہ سے مختلف کمپنیوں کے کوکنگ آئل، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی بند ہے۔ حکومت پاکستان کی عدم توجہی کے باعث عوام کو سستا راشن خریدنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

سماجی اور فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کل سے شروع ہو رہا ہے، لیکن اس کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیاء کی قلت برقرار ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button