سوہاوہ میں 30 سالہ نوجوان منی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں 30 سالہ نوجوان منی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ فور پوٹھی میں 30 سالہ معراج ولد فرید منی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے دوبنے والے نوجوان کی ڈیڈباڈی کو تلاش کر کے منی ڈیم سے نکال لیا کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
منی ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان معراج کا تعلق شانگلہ سوات سے تھاجو سوہاوہ کے علاقہ فورپوٹھی کے پہاڑوں میں کوئلے کی کان پر کام کرتا تھا۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مزید تفتیش کاآغاز کردیااور لاش کوپوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔



