سوہاوہ میں زمین کے تنازعہ پر شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزمان کبیر احمد اور صداقت کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کبیر احمد سے وقوعہ میں استعمال ہونے والاناجائز اسلحہ رائفل 222بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔
قبل ازیں تھانہ ڈومیلی پولیس نے اسی مقدمہ میں ملوث تین ملزمان سلیم، رحمت اور منیب کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا تھا۔
یاد رہے کہ ملزمان نے شہری اور اس کے ساتھیوں کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی اور فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔



