سوہاوہ کے قریب دو ٹرکوں میں تصادم، 34 سالہ نوجوان جاں بحق

سوہاوہ کے قریب دو ٹرکوں کے مابین تصادم میں 34 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب ترکی جوڑ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرک نے دوسرے ٹرک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 34 سالہ محمد افضل ولد محمد اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔



