جہلم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر جہلم پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق پولیس اہلکار دن رات متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے اور ریسکیو آپریشنز میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
پولیس فورس مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور نہ صرف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے بلکہ متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا فرض ہے اور ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو بچانا اور متاثرین تک بروقت مدد پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
پولیس اہلکار متاثرہ علاقوں میں مسلسل گشت کر رہے ہیں، ریسکیو اور ریلیف آپریشن دن رات جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ریلیف سامان کی تقسیم اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جہلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پولیس یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں تاکہ ان کی بروقت مدد ممکن بنائی جا سکے۔



