سوہاوہ کا شہری نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گیا

سوہاوہ کے علاقہ نور پور سیداں کا رہائشی نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گیا، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ نورپور سیداں کے رہائشی نے تھانہ سوہاوہ کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ چکوال موڑ کی جانب پیدل جا رہا تھا کہ ہلکے نیلے رنگ کی آلٹو کار رکی تو انہوں نے متاثرہ شخص کو بتایا کہ انہوں نے بھی راولپنڈی جانا ہے اگر آپ جانا چاہو تو آجائیں۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ کار سواروں نے ساتھ بٹھا کر مقامی ہوٹل کے آگے جا کر گاڑی روک لی اور اگلی سیٹ پر بیٹھا شخص پچھلی سیٹ پر آ کر بیٹھ گیا اور میرے ہاتھ باندھ دیئے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 11 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد نے زبردستی گوجرخان میں اے ٹی ایم مشین سے بقایا بھی نکلوا کر واپس مسہ کسوال پٹرول پمپ کے پاس اتار گئے۔

پولیس تھانہ سوہاوہ نے رپورٹ درج کر لی۔

Exit mobile version