جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سینکڑوں ساشے گٹکا تلف، ہزاروں روپے جرمانہ

جہلم کے علاقہ مشین محلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سینکڑوں ساشے گٹکا تلف، ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشین محلہ جہلم میں موجود پان شاپ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ہزار کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے 300 ساشے گٹکا تلف کر دیا۔

اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گٹکا کینسر جیسی بیماری کا باعث بنتا ہے، گٹکے کی فروخت جہلم سمیت صوبہ بھر میں ممنوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام تک معیاری خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے، شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version