جہلم: بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے صارفین کا جینا حرام کر دیا

جہلم: بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے صارفین کا جینا حرام کر دیا، سرکاری ملازمین، محنت مزدوری کرنے والے افراد خون کے آنسو رونے پر مجبور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سرکاری اداروں کے ملازمین نے اخبار نویسوں سے بجٹ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بے جا اضافے نے صارفین سے جینے کے حق بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئے روز مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر رہی ہے، 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ اور 100 فیصد مہنگائی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ملازمین کے گھروں کے یوٹیلیٹی بلز میں تباہ کن اضافہ ہوا ہے، حکومت نے عوام پر پہلے بجٹ میں ٹیکس اور مہنگائی کے بم گرائے جب تک مہنگائی کے طوفان کو روکا نہ گیا عوام کسی حکومت اور کسی سیاسی پارٹی پر یقین نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنشن، لیو انکیشمنٹ کے کالے قانون کو واپس لے اور تنخواہوں میں سے ٹیکسسز کی کٹوتیوں کو کرے تاکہ ملازمین اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button