پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے چئیرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر احمد الجاسر کو ہلالِ قائداعظم میڈل سے نواز دیا

جدہ: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک (ISDB) ڈاکٹر احمد الجاسر کو آج یہاں جدہ میں آئی ایس ڈی بی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں ہلالِ قائداعظم میڈل پیش کیا۔
‘ہلالِ قائداعظم’ میڈل پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ہے جو غیر ملکی شہریوں کو خصوصی میرٹ یا پاکستان کے لیے ان کی نمایاں خدمات پر دیا جاتا ہے۔
پاکستان کے صدر نے یہ تمغہ ڈاکٹر الجاسر کو ان کے اہم کردار اور پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت اور اہم عالمی فورمز پر تعاون میں آئی ایس ڈی بی گروپ کی قیادت کے لیے دیا ہے۔
تقریب میں او آئی سی اور قونصلیٹ میں پاکستانی حکام اور بنک کے اعلی عہیدیداروں نے بھی شرکت کی۔


