سوہاوہ/ پڑی درویزہ: نامعلوم موبائل میڈیا نمائندگان خصوصی افراد کا سروے کرنے والے سرکاری اہلکاران کو بلاوجہ متاثر کرنے لگے ۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی جہلم کو نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے خصوصی افراد کا سروے جاری ہے۔ اس وقت تک تحصیل سوہاوہ کے 400 خصوصی افراد کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں ایدھی ویلفیئر سنٹر سوہاوہ میں سوشل ویلفیئر ضلع جہلم کے اہلکاران منتخب خصوصی افراد کا سروے کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز خصوصی افراد کا سروے جاری تھا کہ نامعلوم فرد آیا جو خود کو موبائل سوشل میڈیا کا نمائندہ ظاہر کر رہا تھا اورسوشل ویلفیئر ضلع جہلم کے اہلکاران سے شناخت طلب کرنے لگا ،اس دوران سرکاری اہلکاران اپنے معمول کے فرائض میں مصروف رہے۔
مذکورہ میڈیا کے نمائندہ نے سوشل ویلفیئر اہلکاران نے متاثر ہونے کی شکایت کی اس صورت حال کے پیش نظر عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی ضلع جہلم سے مطالبہ کیا کہ بناؤٹی قسم کے موبائل میڈیا کے نمائندگان کو پابند کیا جائے کہ وہ بلا وجہ سوشل ویلفیئر ضلع جہلم کے نمائندگان کو بلا وجہ متاثر کرنے سے باز رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کی مہم سخت متاثر ہوتی ہے اس لئے سوشل ویلفیئر جہلم کے اہلکاران کو آزادی سے خدمات سر انجام کرنے کا موقع دیا جائے۔
