سوہاوہ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو اکیلے موقع پاکر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button