سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ جنوٹ بڑاگواہ جامع مسجد عمربن الخطاب میں ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس کا آغاز تلاوت قران پاک و نعت پاک ﷺ سے کیاگیا۔
اس کانفرنس میں حضرت علامہ عبدالحمید عامر، مولانا عبدالغفور جہلمی، مولانا قاری عبدالحمن مبلغ اسلام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔اس کانفرنس میں علاقہ بھرسے مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خواتین کے لیے پردے کاالگ انتظام کیاگیا۔ مولانا قطب شاہ اور مولانا اسامہ قاضی کی زیر نگرانی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
مہمانوں نےشرکاء سے خطاب میں کہاکہ ہم سب کو قران و سنت کے مطابق عمل کرناچاہیے، نمازقائم کرنی چاہیے، آخرت کی تیاری کے لیے ہروقت تیار رہنا چاہیے۔
