پنڈدادنخان شہر میں پینے کے گندے پانی کی فراہمی، شہری متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

پنڈدادنخان شہر میں پینے کے گندے پانی کی فراہمی نے شہریوں کو متعدد بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی بچھائی گئی پائپ لائن جو کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کی گئی تھی، ناقص میٹریل کی وجہ سے ناقابل استعمال ہو گئی ہے، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔

فلٹر پلانٹ، محلہ سبحانیہ، محلہ عثمانیہ اور شہر کے دیگر علاقوں میں گندے پانی کی سپلائی کی شکایات مسلسل موصول ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے شہری پیٹ درد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے انتظامیہ سے فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔

شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی پائپ لائن کا آڈٹ کروایا جائے اور شہر بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کی صحت کو مزید خطرات سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button