اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا شہر کا دورہ، متعدد پٹرول پمپس کی چیکنگ، میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا بھی معائنہ

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے تحصیل کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وہاں پٹرول و ڈیزل کے پیمانے، معیار اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ صارفین کو مقررہ پیمانے کے مطابق معیاری پٹرول و ڈیزل کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیمانے یا معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، شہری سہولیات اور دیگر میونسپل امور کا معائنہ کیا۔
انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر میونسپل سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔



