عوامی شکایات کا بروقت اور میرٹ پر حل جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف نوعیت کے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کیے، جن پر ڈی پی او جہلم نے موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کیں اور مقررہ ٹائم فریم کے اندر مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور شہری بلا جھجک اپنی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے ان سے براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کو بہتر پولیسنگ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کو فوری طور پر سننا، ان کا مؤثر حل یقینی بنانا اور پولیس پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button