پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کواری مزدور کیمپ پر پولیس کا دھاوا، 18 مزدور گرفتار

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کواری مزدور کیمپ پر پولیس کا دھاوا، 18 سے زائد مزدور گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے کواری پر مزدور یونین سے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گئے، کیمپ پر چوآسیدن شاہ پولیس چکوال کا دھاوا 18 سے زائد مزدور کارکنوں، مقامی رہنماؤں سمیت ولیج کونسل کے متعدد رہنما گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق مقامی افراد کو کیمپ سے اٹھا کر پولیس نے کیمپ پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے۔
ڈنڈوٹ کواری پر مقامی افراد نے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری مالکان کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیمپ لگایا ہوا تھا جبکہ بااثر مالکان زبردستی کواری پر کام شروع کرانا چاہتے تھے جس کے خلاف ڈنڈوٹ ویلج میں مقامی لوگوں نے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا تھا۔
سالٹ رینج فیڈریشن کی قیادت سمیت رفاعی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے ڈنڈوٹ گاؤں میں مزدورں سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے۔
سالٹ رینج فیڈریشن نے پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔



