پنڈدادنخان میں موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی میں تصادم سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں دولت پور روڈ نزد پنن وال کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلال پور شریف منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ذوالفقار علی ولد غلام رسول عمر 48 سال اور نذیر ولد بشیر عمر 55 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
