سوہاوہ: ہوائی فائرنگ اور شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر لیا،ملزم سے بندوق12بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزم نے ہوائی فائرنگ کی اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔
ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔



