جہلم میں گھر کی صفائی کرنے والا ہی گھر کا صفایا کر گیا، 2 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، جہلم میں گھر کی صفائی کرنے والا ہی گھر کا صفایا کر گیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقہ ڈھوک وہاب دین میں ملزم سیموئیل مسیح نے ساتھی کے ساتھ ملکر گھر سے 7 عدد پنکھے، دو عدد فریج، دو عدد ایل ای ڈی اور دیگر سامان چوری کر کے رفوچکر ہوگیا، پولیس نے ملزم سیموئل مسیح اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس کے مطابق مالک مکان بیرون ملک ہوتا ہے، گھر کی دیکھ بھال کے لئے قریبی رشتہ دار کو ڈیوٹی سونپی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیموئیل مسیح کو گھر میں صفائی کے لئے بلایا گیا تھا، ملزم نے گھر کو صاف کرنے کے بعد چوری کا منصوبہ بنایا اور ساتھی کے ساتھ مل کر گھر کا ہی صفایا کر گئے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام سامان برآمد کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button