دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2022 سے لڑائی جھگڑے اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چار سال سے لڑائی جھگڑے اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، جو طویل عرصہ سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
