جہلم پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے والا چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عدنان رفیق اور عبدالمجید کو گرفتارکر لیا،ملزم عدنان رفیق سے 220گرام ہیروئن اور ملزم عبدالمجید سے 180گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان واحد محمود اور عدیل طارق کو گرفتار کرلیا،ملزم عدیل طارق سے پسٹل30بور معہ روند اورملزم واحد محمود سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمودباجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



