الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام جبڑیاں میں فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام گاؤں جبڑیاں محلہ گاڑا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر اور مستند ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جبکہ ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ سے بڑی تعداد میں مریضوں نے استفادہ کیا۔
کیمپ کے موقع پر صاحبِ مجاز حاجی محمد رفیق اور ڈاکٹر محمد ریاض بھی موجود تھے۔ ماہر و مستند ڈاکٹروں نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا، ان کی طبی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں ضروری طبی رہنمائی فراہم کی، جبکہ مختلف مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کے لیے دعائیں بھی کیں۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو اپنی تمام خدمات شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیرِ نگرانی سرانجام دے رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کی بنیاد شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ نے رکھی تھی، جبکہ اس وقت فاؤنڈیشن کی سرپرستی امیر عبدالقدیر اعوان کر رہے ہیں۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے ذمہ داران کے مطابق فاؤنڈیشن بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے اور مستحق افراد تک مختلف فلاحی و طبی سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں ملک کے مختلف علاقوں میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ ضرورت مند افراد کو ان کی دہلیز کے قریب مفت طبی معائنہ اور ادویات کی سہولت فراہم کی جا سکے۔



