مسلم لیگ (ن) کو ضلع جہلم میں مکمل کلین سویپ کروا کر قائد نواز شریف کو تحفہ دیں گے، بلال اظہر کیانی

جہلم: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں گجر ہاؤس جہلم میں منعقد ہوئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں بلال اظہر کیانی (حلقہ این اے 60)، چوہدری ندیم خادم ( حلقہ پی پی 25 )، ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے مشترکہ نامزد امیدوار حلقہ پی پی 24 راجہ یاور کمال، سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین، سابق چیئرمین و کونسلر صاحبان اور کارکنان کی بڑی تعداد نے میٹنگ میں شرکت کی۔
بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ضلع جہلم میں مکمل کلین سویپ کروا کر قائد نواز شریف کو تحفہ دیں گے، حلقہ کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گی، جیت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گی۔
چوہدری ندیم خادم سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں شیر کی جیت کے ذریعے نواز شریف کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے۔



