پنڈدادنخان میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں اور ورکرز کا پوسٹ الیکشن بھرپور اجتماع

پنڈدادنخان: پی ٹی ائی کے نوجوانوں کا پوسٹ الیکشن بھرپور اجتماع، شہر بھر سے پی ٹی ائی کے ورکر اور سپورٹروں کی بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ورکر کو مشکلات کے باوجود الیکشن میں بھرپور کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ حلقہ پی پی 26 این اے 61 کے ووٹروں اور سپورٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سٹی صدر پنڈ دادنخان راجہ امتیاز نے کہا کہ انتہائی مشکل کے باوجود آپ لوگوں نے ایسے وقت میں جب ایک دوسرےکے ساتھ چلنا بہت مشکل تھا لیکن اس کے باوجود آپ لوگ انتہائی سرگرم رہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیا جس کے لیے نہ صرف میں اپنے نوجوانوں کا انتہائی مشکور ہوں بلکہ حلقہ پی پی 26 اور این اے 61 کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر قسم کی رکاوٹ کے باوجود پی ٹی آئی کو ووٹ کیا۔

تحصیل جنرل سیکرٹری ملک علی عرفان نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے تمام دوست، بزرگ، میرے چھوٹے بڑے، میں سب کا بہت مشکور ہوں۔ بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ان لوگوں نے اس وقت اپنی محبت اور اپنے جذبات کا اظہار دیا ہے جس وقت بہت ناساز حالات تھے گھر گھر چھاپے پڑ رھے تھے، بڑی تکلیف دہ صورتحال تھی۔ اس وقت باہر نکلنا انتہائی مشکل اور بڑی دلیری کا کام تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ورکر اور ووٹر باہر نکلے، میں اس جذبے کو سلوٹ کرتا ہوں، اسی جذبے اور محنت کا نتیجہ ہے کہ ہم نے حلقہ سے 40 سال تک جیتنے والی جماعت کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ اسی محنت اور جذبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام دوستوں بالخصوص ملک خالد زبیر گادی، خواجہ سفیر، شعیب فاری، چودھری سرور، عبدالوحید، توقیر ملک خالد، شیخ عمار، چودھری رفیق، شیخ الفت، ملک بلال، ملک زمان ودیگر دوستوں کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button