جہلم چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شکیل احمد چوہدری کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے محفل کا انعقاد

جہلم: ایگزیکٹو ممبر و سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل احمد چوہدری کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعوت اسلامی کے زیر انتظام فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
محفل میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے تلاوتِ قرآنِ پاک، ذکر و اذکار اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری شبیر حسین گجر اور رکن شوریٰ مولانا اسد مدنی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
شرکاء نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی جبکہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر و استقامت کے لیے بھی دعا کی گئی۔



