محتسب پنجاب کی جانب سے لوگوں کو انصاف فراہم کرنا بہت احسن اقدام ہیں، محبوب قادر شاہ

جہلم: محبوب قادر شاہ نے کہا کہ محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے ضلع جہلم کی عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے اشفاق احمد رانا کو جو بطور ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم میں تعینات کیا ہے یہ جہلم کی عوام کے لئے بہت بڑا اقدام ہے۔

محبوب قادر شاہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(ریٹائرڈ)، سابق رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور اور چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب نے دفتر محتسب پنجاب جہلم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اب جہلم کی عوام الناس کو ان کی دہلیز پر ضرور انصاف ملے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ محتسب پنجاب کی جانب سے اس طرح سے لوگوں کو انصاف فراہم کرنا بہت احسن اقدام ہیں اور قابل تعریف ہے۔

↑
Exit mobile version