ملک میں 3 سال بعد مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آگئی

وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور ملک میں3 سال بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ آگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ(اگست)میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 6 فیصد پر آگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اگست میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 6 فیصد رہی، گزشتہ برس اگست 2023 کے دوران مہنگائی 27 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اگست 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہی، اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 7 فیصد رہی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر پیاز 23 اعشاریہ 62 فیصد، انڈے فی درجن 12 اعشاریہ 39 فیصد، تازہ سبزیوں کی قیمت میں 12 اعشاریہ 25 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دال چنا 4 اعشاریہ 55 فیصد، آلو 2 اعشاریہ 90 فیصد، تازہ اور خشک دودھ بالترتیب 1 اعشاریہ 27 اور 1 اعشاریہ 20 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر تازہ پھل 13 اعشاریہ 10 فیصد سستے ہوئے، ٹماٹر 8 اعشاریہ 09 فیصد، آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 3 اعشاریہ 40 فیصد کمی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گندم، بریڈ، سگریٹس بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button