مرزا جہانگیر اختر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی ڈویژن کے عہدے سے ریٹائر

پنڈدادنخان: کسلیاں کے سپوت ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی ڈویژن مرزا جہانگیر اختر اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو گئے، اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے سیکرٹریز کے علاوہ اٹک اور راولپنڈی سے افسران نے شرکت کی۔

ماہم اعجاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل پنڈ دادنخان، مرزا دلاور علی فوکل پرسن یونین کونسلز تحصیل پنڈ دادنخان اور تمام سیکرٹریز یونین کونسل تحصیل پنڈ دادنخان نے تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

تقریب میں ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل ٹیکسلا، محمد عدنان ظفر رانجھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سوہاوہ، ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے سیکرٹریز، ڈسٹرکٹ اٹک سے آئے ہوئے سیکرٹری کے علاؤہ ملک مختار احمد ریٹائرڈ سیکرٹری محمد رزاق سپرٹینڈنٹ منڈی بہاؤالدین نے شرکت کی۔

راجہ ظفر بوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا جہانگیر اختر ایک ایماندار اور انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیت ہیں، انہوں نے دوران ملازمت ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماہم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے مرزا جہانگیر اختر سے بہت کچھ سیکھا، آپ جونئیرز کے ساتھ ہمیشہ شفقت سے پیش آئے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی ریٹائرمنٹ پر ہر فرد اداس ہے۔

مرزا جہانگیر اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت ہمیشہ اپنے کام سے مخلص رہیں، سائلین کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کریں، اپنے کام کو خدمت خلق سمجھ کر کر۔

تقریب کے اختتام پر مرزا جہانگیر اختر کو قیمتی تحائف پیش کئے گئے۔

یاد رہے کہ پروگرام ترتیب دینے میں ماہم اعجاز اور مرزا دلاور علی نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر صدر اپسا راولپنڈی ڈسٹرکٹ راجہ سالد محمود نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرزا دلاور علی نے ادا کئے۔

تقریب میں انور علی فاران پرنٹرز مظہر حسین خالد پرویز اقتدار احمد محمد اعظم محمد شفیع نازیہ اشرف روبینہ کوثر عظمت حیات محمد ندیم اختر راجہ جاوید مسعود اقبال محمد سعید محمد اکرام الحق منیر حسین فہیم اشرف بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button