دینہ میں اشتہاری مجرم 9 سال بعد گرفتار

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2017 سے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے اشتہاری مجرم کو حراست میں لیا جو روڈ بلاک کرنے، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھا، تاہم تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button