سوہاوہ: ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ سلہال سے پوٹھہ تک رابطہ سڑک فنڈز کے اجراء کے ساتھ ہی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کی جائے گی کیونکہ وہ علاقہ مکینوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ پوٹھہ چوہدریاں میں منعقدہ افطار و ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پوٹھہ آمد پر اہلِ علاقہ نے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نوٹ نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
تقریب میں چوہدری عمار فرخ، ڈاکٹر فضل الحق فضلی، ڈاکٹر عامر نواز (سابق چیئرمین یونین کونسل اڈرانہ)، راجہ ہارون کیانی، مشتاق بھٹی، ٹھیکیدار منیر احمد، ماسٹر محمد خالق، چوہدری شاہد اقبال، چوہدری رمیز جٹ گنگال، چوہدری قیصر، چوہدری برکات کدلوٹ، چوہدری احسن محمود، نبیل احمد چوہدری، ابرار نجیب گجر، چیئرمین مظہر کھوکھا سمیت علاقہ کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز حافظ سعید ریاض کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں مقامی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے درپیش مسائل خصوصاً رابطہ سڑک اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے ایم این اے کو آگاہ کیا۔
چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گاؤں کی دو بنیادی ضروریات بجلی اور رابطہ سڑک ہیں اور پوٹھہ کے عوام نے ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کیا ہے، جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے اندر جیسے ہی فنڈز دستیاب ہوں گے، سلہال سے پوٹھہ تک سڑک کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔
اہلِ علاقہ چوہدری عبدالعزیز، چوہدری عامر، چوہدری مقبول، فیصل مسعود، ثاقب مسعود اور تنویر حسین سمیت دیگر نے اس ماہِ صیام میں وقت نکال کر پوٹھہ آمد پر ایم این اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بجلی کا مسئلہ چوہدری فرخ الطاف نے حل کروایا، اب سڑک کا وعدہ بھی علاقہ کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف روزمرہ آمد و رفت آسان ہو گی بلکہ ایمرجنسی حالات میں بھی عوام کی مشکلات میں واضح کمی آئے گی۔
