جہلم میں شہری سے رقم چھیننے والی خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، شہری سے رقم چھیننے کے مقدمہ میں ملوث خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار کر کے چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ملزمان لال بادشاہ،صائمہ اور روما کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھینی گئی رقم 86 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button