ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، پولیو مہم کے دوران عملہ کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، عملہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر پانچ سے کم عمر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے ہر صورت پلائے تعاون نہ کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بات ڈ پٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام پولیو جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر گاؤں، ہر گھر میں پولیو ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں ان کو جو بھی وسائل درکار ہیں وہ فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس کے بعد اگر کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم رہ جاتا ہے تو یہ ہماری لاپرواہی و غفلت کی وجہ سے ہی ہو گی۔

جائزہ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر اقبال نے ڈی سی جہلم کو پولیو ٹیموں کی تعداد، ڈیوٹی ایریاز اور دستیاب ویکسین اور بچوں کی تعداد بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوںنے پولیو ٹیموں کے یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر ز بارے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم ذمہ داری مانیٹرنگ آفیسرز کی ہے، اس سلسلہ میں تمام عملہ خصوصا مانیٹرنگ آفیسرز بروقت اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں اور اس قومی ذمہ داری کو احسن انداز سے مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button