پنڈدادنخان: للِہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان نے جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن پنڈدادن خان کی طرف سے للِہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف 13 جون بروز جمعرات ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چوہدری عامر شہزاد ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ للِہ جہلم روڈ تحصیل پنڈدادنخان کا سب سے اہم مسئلہ ہے، ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سڑک کی انتہائی تکلیف دہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ کے ساتھ مل کر فنڈز کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔ بطور احتجاج بار ایسوسی ایشن کل مکمل ہڑتال کرے گی۔
