جامع مسجد نور سکھا جہلم میں ایک پُرنور اور روحانی اجتماع کا انعقاد

جہلم: جامع مسجد نور سکھا جہلم میں ایک پُرنور اور روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا قاری عطاء اللہ طارق کو شیخ الحرم مولانا محمد مکی الحجازی حفظہ اللہ (مدرسِ حرمِ مکی) کی جانب سے خلافتِ طریقت کی سعادت عطا کیے جانے پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ روحانی و علمی تقریب مرکزی علماء کونسل جہلم کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی جس میں جمعیت علماء اسلام جہلم، تحریک خدام اہلسنت والجماعت جہلم اور مرکزی علماء کونسل جہلم کے عہدیداران، معزز علماء کرام اور دینی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام سرپرست اعلیٰ مرکزی علماء کونسل جہلم حضرت مولانا قاری عبدالقدوس اعوان نے کیا جبکہ میزبانی کے فرائض قاری شبیر احمد عثمانی صدر مرکزی علماء کونسل جہلم نے انجام دیے۔
تقریب میں حاجی میاں محمد نصیر، مولانا قاری خالقداد عثمان، مولانا عبد القدوس اعوان، مولانا نادر صدیقی، مولانا قاری طارق صادق، مولانا نذیر الرحمٰن، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا احمد دین، قاری شہزاد احمد، قاری عبدالوہاب، مولانا محمد رضوان، مولانا ذیشان اسحاق، مولانا انس الرحمن، مولانا قاری اشرف، ملک محمد مبارک، حافظ محمد اسلم فاروقی، مولانا محمد مدثر، قاری عاصم عرفان، حافظ محمد احسان، قاری محمد ابراہیم منیر، مولانا محمد عمران، مولانا مرتضیٰ تنویر، مولانا حکیم زبیرالحسن، قاری عتیق الرحمن، مولانا سجاد محمود، مولانا اسرار احمد چشتی سمیت کثیر علمائے کرام نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے حضرت قاری عطاء اللہ طارق کو خلافتِ طریقت کی سعادت پر مبارک باد دی اور ان کی دینی و علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اختتام پر خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ حضرت قاری عطاء اللہ طارق کی اس روحانی نسبت کو دین و امت کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔ بعد ازاں تمام شرکائے محفل کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔



