سوہاوہ: شہری کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ اوسوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گالم گلوچ کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےاشتہاری ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم 2021سے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گالم گلوچ کرنے کے مقدمہ میں سوہاوہ پولیس کو مطلوب تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button