ٹریفک پولیس جہلم کا احسن اقدام، خاتون شہری کی گمشدہ رقم بحفاظت واپس

جہلم: ٹریفک پولیس جہلم نے دیانتداری اور فرض شناسی کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ایک خاتون شہری کی گمشدہ رقم 33 ہزار 500 روپے بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دی۔ اس مثالی اقدام پر شہری حلقوں کی جانب سے ٹریفک پولیس کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گمشدہ رقم ملنے پر متعلقہ اہلکاروں نے فوری طور پر قانونی تقاضے پورے کیے، خاتون شہری سے رابطہ قائم کیا اور مکمل تصدیق کے بعد رقم ان کے حوالے کی۔ پولیس کی بروقت کارروائی اور ذمہ دارانہ رویے کے باعث خاتون شہری کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

رقم وصول کرنے پر خاتون شہری نے جہلم ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے اور شہریوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھروسہ قائم رہتا ہے۔

اس حوالے سے طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی خدمت، دیانتداری اور بروقت مدد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی عوام کی سہولت اور تحفظ کے لیے اسی جذبے کے تحت خدمات جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button