کھیوڑہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
