سیاسی و سماجی شخصیت راجہ کامران حیات کا بھتیجا راجہ حسن جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک

جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت، سابق چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ اور وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی جہلم راجہ کامران حیات کے بھتیجے راجہ حسن جاوید کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب ایک نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں وزیر مملکت کے ہمراہ نمبردار چوہدری ناصر محمود، معروف قانون دان راجہ شیراز کیانی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم راجہ توقیر احمد، سابق صدر پی ایم ایل (ن) چوہدری بوٹا جاوید، ضلعی کوآرڈینیٹر راجہ نقاش سعید، واجد کیانی، راجہ طالب مہدی، چوہدری حسن، تبسم شاہین ڈار، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم مرزا راشد جرال، ضلعی صدر پی ایم ایل (ن) حافظ اعجاز محمود جنجوعہ، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران عبدالرشید، ظہیر خان اور ملک وزیر خان نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب الیاس صادق وٹو، چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، ملک فدا حسین اعوان، عبدالرحمن قادری، محترمہ صائمہ سحر، سینئر نائب صدر ڈاکٹر اعجاز اعوان، مقصود احمد نقیبی، مرزا راحیل بیگ، چوہدری دانیال عابد، سلطان آمین رضوی، راجہ نوبہار خان، ڈاکٹر آفتاب، مرزا جبار بیگ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

دعوتِ ولیمہ کی تقریب میں جہلم شہر اور گردونواح سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، فلاحی و رفاہی تنظیموں کے نمائندگان، مذہبی شخصیات، صحافتی برادری کے معزز اراکین، تاجر برادری اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب خوشگوار اور پُر وقار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے میزبان خاندان کو خوشیوں کے اس موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم کی عوامی اور سماجی شخصیات نے ہمیشہ معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کو فروغ دیا ہے، جو ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی علامت ہے۔ انہوں نے راجہ کامران حیات اور ان کے خاندان کو اس خوشی کے موقع پر نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔

تقریب میں شریک شہریوں نے وزیر مملکت کی شرکت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع عوامی نمائندوں اور شہریوں کے درمیان قربت اور اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ آخر میں میزبان خاندان نے دعوتِ ولیمہ میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button