پولیس سٹی چوکی دینہ کے محرر چوہدری محمد جمیل کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

دینہ: پولیس سٹی چوکی دینہ کے محرر چوہدری محمد جمیل کو عہدے پر ترقی دے کر سب انسپکٹر کا رینک لگا دیا گیا ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد سرفراز رانجھا نے سب انسپکٹر چوہدری محمد جمیل کو رینک لگایا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس جہلم میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پولیس سٹی چوکی دینہ کے محرر محمد جمیل کو بھی اگلے عہدے پر ترقی دے کر سب انسپکٹر کا رینک لگا دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد سرفراز رانجھا نے چوہدری محمد جمیل سب انسپکٹر کو رینک لگایا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی ذمہ داریوں کو اپنی ایمانداری اور لگن سے سر انجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمات کے لیے بروئے کار لائیں گے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button