پنڈدادنخان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہے، محرمیوں کا ازالہ کریں گے، سید زاہد حسین شیرازی

پنڈدادنخان: کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہے، محرمیوں کا ازالہ کریں گے۔ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا شاندار استقبال کریں گے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے پنڈدادنخان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحصیل پنڈدادنخان کہ پسماندگی کے ذمہ داروں کو دوبارہ موقع دینا انتہائی بدقسمتی ہو گی۔ لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات میں ایک ہی گزارش کی تھی کہ ہماری پسماندگی کے ذمہ داروں کو دوبارہ موقع نہ دیا جائے۔

زاہد شیرازی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔

سابق کونسلر سیف بلوج ذیشان بلوچ لجپال گروپ کی طرف سے منعقد کارنر میٹنگ محلہ بلوچاں والا میں منعقد ہوئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Exit mobile version