سوہاوہ منشیات فروشی کیس کا فیصلہ، مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

سوہاوہ: عدالت نے تھانہ سوہاوہ میں درج منشیات فروشی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان رشید کو 10 سال قید اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق معزز عدالت نے تھانہ سوہاوہ میں درج منشیات کے مقدمہ نمبر 876/25، بجرم دفعہ 9(1)6C، کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ (CNSA) کا فیصلہ سنایا۔ مجرم عدنان رشید نے سال 2025ء میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔

جہلم پولیس نے جدید تفتیشی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ بعد ازاں مقدمے کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button