امارات میں توسیعی ویزہ ایمنسٹی کیلئے اہلیت کی وضاحت جاری

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے توسیعی ویزہ ایمنسٹی کیلئے اہلیت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

گلف نیوز کے مطابق شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے لیے وفاقی اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ یکم ستمبر کے بعد رہائش اور ویزہ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو داخلے اور رہائش کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جرمانے سے استثنیٰ کی رعایتی مدت میں شامل نہیں کیا جائے گا، اتھارٹی کی جانب سے ستمبر کے آغاز میں شروع کی گئی یہ رعایتی مدت 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

اماراتی حکام نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تین دیگر زمرے بھی اس استثنیٰ کے اہل نہیں ہیں، ان میں انتظامی مقدمات کے تحت رپورٹ ہونے والے افراد شامل ہیں، جیسے کہ متعین تاریخ کے بعد مفرور ہونا یا کام چھوڑ دینا، ملک بدری کے احکامات کے تابع افراد، یہ حکم چاہے متحدہ عرب امارات یا دیگر جی سی سی ممالک میں سے کسی کی طرف سے جاری کیا گیا ہو اور وہ افراد جو غیر قانونی طریقے سے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے، ان خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید کارروائی کے لیے غیر ملکی امور کے محکمے سے رجوع کرنا چاہیے۔

بتایا جارہا ہے کہ آئی سی پی نے یکم ستمبر سے غیر ملکی داخلے اور رہائش کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے سے مستثنیٰ کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کیا، جو اکتوبر کے آخر تک دو ماہ تک جاری رہا، بعد میں اتھارٹی نے اضافی دو ماہ کے لیے رعایتی مدت 31 دسمبر تک بڑھا دی، یہ توسیع خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اپنی حیثیت کو باقاعدہ بنانے کا حتمی موقع ہے، تاہم ان خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جرمانے بحال کیے جائیں گے جو توسیع شدہ رعایتی مدت کے بعد اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھیں گے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ اپنے آغاز کے بعد سے رعایتی مدت میں خلاف ورزی کرنے والوں کی جانب سے اپنی حیثیت کو باقاعدہ بنانے اور دی گئی چھوٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کی اعلیٰ سطح پر شرکت دیکھی گئی، حکومتی اور نجی دونوں شعبوں سے اتھارٹی اور اس کے اسٹریٹجک شراکت داروں نے اپنے قانونی اختیار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رکاوٹوں کو دور کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے بعض گروہوں کو درپیش چیلنجوں کا حل فراہم کرنے کے لیے تندہی سے کام کیا۔

رعایتی مدت میں توسیع کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے 53 ویں یونین ڈے کی تقریبات کے موافق ہے، جو ملک کی انسانی اور ترقی پسند اقدار کی عکاسی کرتا ہے، یہ توسیع اپیلوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کی خواہشات کے جواب میں بھی تھی، حکومتی شراکت داروں کے تعاون سے ملک بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انسپیکشن مہم کو تیز کیا جائے گا، رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد پکڑے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button