صحافی حق نواز میر اور اشتیاق میر کی والدہ ماجدہ کا چہلم ادا کر دیا گیا

دینہ کے معروف سینئر صحافی حق نواز میر ، اشتیاق میر کی والدہ ماجدہ صدر اخبار فروش یونین دینہ رضوان میر کی دادی صاحبہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئی ، رسم چہلم کی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف سینئر صحافی حق نواز میر اور اشتیاق میر کی والدہ ماجدہ صدر اخبار فروش یونین دینہ رضوان میر کی دادی صاحبہ کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ غازی ٹاؤن دینہ میں ادا کی گئی۔

چہلم کی محفل پاک میں صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ ، سینئر نائب صدر عرفان محبوب، جنرل سیکرٹری عادل چوہدری ، نائب صدر سہیل انجم قریشی ، حاجی اظہر چوہدری ، رضوان سیٹھی، محمد شعبان چوہدری ، جرار حسین میر ، سید ذوالقر نین شاہ ، ادریس چوہدری ، عدیل میر سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں مرحومہ کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Exit mobile version