جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی جانب سے شہریوں کے مسائل، شکایات اور درخواستوں کے فوری ازالے کے لیے ڈی پی او آفس جہلم میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل، شکایات اور درخواستیں ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے سامنے پیش کیں۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل خود سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے کارروائی کے احکامات دیے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔ جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، جبکہ شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو میرٹ پر اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔
ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل، بروقت انصاف کی فراہمی اور عوام دوست پولیسنگ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور قانون و میرٹ کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی رابطے کے اس عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔



